صحافی تنظیموں کی جانب سے آج ملک بھرمیں احتجاج کااعلان
پی ایف یوجے اورکے یوجے کی جانب سے آج مظاہرے کیے جائینگے،ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ
عباسی اسپتال ميں كے يو جے كے صدر جی ايم جمالی ميڈيا نمائندوں سے گفتگو كر رہے ہيں پي ايف يو جے كے سيكريٹری جنرل امين يوسف موجود ہيں ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس
کراچی میں ایکسپریس نیوزکی گاڑی پرحملے میں ایکسپریس کے 3کارکنوں کی شہادت کیخلاف ملک بھرمیں صحافی برادری سراپااحتجاج ہے۔
صحافی تنظیموں کی جانب سے آج ملک بھرمیں احتجاج کااعلان کیاگیاہے۔فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کے خلاف آج (ہفتے کو)ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں کااعلان کیاہے۔یہ اعلان پی ایف یوجے کے صدرراناعظیم نے کیا ،پی ایف یوجے کی ہدایت پرکراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت ہفتے کوکراچی پریس کلب پرسہہ پہر4بجے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا،کے یو جے کے صدرجی ایم جمالی نے کہاکہ اس طرح کے حملوں سے صحافیوں کے حوصلے کمزورنہیں ہوں گے اورنہ ہی حق وسچ کی آوازکوطاقت کے بل پردبایاجاسکتا ہے۔حیدرآبادمیں صحافتی تنظیموں،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے شدیدمذمت کی ہے اوراسے صوبائی حکومت کی نااہلی سے تعبیرکیاہے۔
حیدرآبادیونین آف جرنلسٹ کے صدرجنیدخانزادہ،جنرل سیکریٹری جاویدچنہ،پی ایف یوجے کی مجلس عاملہ کے رکن حمیدالرحمن،ارکان مجلس عاملہ ایچ یوجے نے اس سانحے کی شدیدمذمت کی ہے اور کہاکہ ملک بھرکے صحافی، فوٹو گرافرز،کیمرہ مین اوراخباری ورکرز،ایکسپریس نیوز کے ساتھ کھڑے ہیں یہ صرف ایکسپریس نیوزپر حملہ نہیں بلکہ آزادی صحافت پربڑی کاری ضرب ہے۔حیدرآبادپریس کلب کے صدراسحاق منگریو،جنرل سیکریٹری حامدشیخ و ارکان گورننگ باڈی،فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے مرکزی نائب صدرعبدالحفیظ عابدنے اپنے اپنے بیانات میں اس سانحے کوآزادصحافت کیخلاف بڑی سازش قراردیا ہے۔ٹنڈو حیدر،ٹنڈو محمدخان، ٹھٹھہ،بد ین،سجاول، میرپور بٹھورو، نوابشاہ ، جام صاحب،دوڑ،ڈگری کے صحافیوں اورصحافتی تنظیموں نے ایکسپریس نیوزکی ڈی ایس این جی پرفائرنگ کی مذمت کی ہے اور آج (ہفتہ کو)احتجاجی مظاہرے کرنے کااعلان کیاہے۔ حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ نے بھی آج ایک بجے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کااعلان کیاہے۔