باسط علی کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کی تجویز
چیف سلیکٹر کیلیے الیاس پر اتفاق،عامر سہیل کو بھی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
ذکا کا میانداد پر اظہار اعتماد، کرکٹ کمیٹی کے امورمیں مداخلت نہ کرنے کا اعلان۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو چیف سلیکٹر اور باسط علی کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کی تجویز سامنے آئے ہے، سابق کپتان عامر سہیل کو بھی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ حکومتی اور عوامی حلقوں کی طرف سے رد عمل کی روشنی میں تبدیلیوں کے بارے میں فیصلوں کا اعلان کرے گا۔ چیف کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ غیر ملکی فیلڈنگ کوچ جولین فائونٹین بھی گھر جائیں گے، فزیو تھراپسٹ ڈیل نائلر معاہدے کے تحت ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ تک خدمات جاری رکھیں گے۔
فاسٹ بولنگ کوچ محمد اکرم کا کنٹریکٹ31 جنوری تک کا ہے، توسیع کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے جاوید میانداد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ وہ کرکٹ کمیٹی کے امورمیں مداخلت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد معین خان کی جگہ کسی اور کو ٹیم منیجر کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، اس سلسلے میں عامر سہیل کے نام پر بھی غور کیا گیا۔