مکان پر قبضہ کرنیوالے پولیس کانسٹیبل کو5سال قید5لاکھ روپے جرمانہ

جونیجو ٹاؤن میں حکومت نے زکوٰۃ عشر کی مد میں مکان الاٹ کیاتھا،پولیس اہلکار قابض ہوگیا تھا،محمد اشرف

بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزمان حسن اور وحید کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا

انسداد بدعنوانی کی صوبائی عدالت کی جج گلشن آرا چانڈیو نے مکان پر قبضہ کرنے کے الزام میں ملوث پولیس اہلکار محمد اشرف کوجرم ثابت ہونے پر5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک برس جیل میں رہنا ہوگا ۔

استغاثہ کے مطابق جونیجو ٹاؤن میں حکومت نے غریب اور مساکین کو زکوٰۃ عشر کی مد میں مکان الاٹ کیے تھے، ٹاؤن میں غریب صوفی محمد اشرف کو بھی مکان الاٹ کیا تھا، پولیس اہلکار نے نام کی مماثلت پر اس کے مکان پر قبضہ کرلیا تھا، مدعی نے سول کورٹ و دیگر عدالتوں میں چکر لگائے لیکن انصاف فراہم نہیں ہوسکا جس پر مدعی نے فاضل عدالت میں ملزم کے خلاف نجی استغاثہ دائر کیا تھا ، ہفتے کو فاضل عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی، مجرم ضمانت پر تھا ،اسکی ضمانت منسوخ کرکے فوری طور پر جیل بھیج دیا ۔




علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزمان حسن اور وحید کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ،استغاثہ کے مطابق ملزمان کو تھانہ گارڈن کی حدود سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا ، ملزمان نے دکاندار ملک وقار سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ، ملزمان جب بھتہ کی رقم وصول کرنے آئے تو پہلے سے موجود پولیس کے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا ۔
Load Next Story