فیکٹری آتشزدگی کیس کے ملزمان پر فرد جرم یکم فروری کو عائد ہوگی
بھائیلہ برادران،محکمہ محنت، بلڈنگ کنٹرول،الیکٹرک ،ماحولیات، سوشل سیکیورٹی، سائٹ لمیٹڈ، سول ڈیفنس ہلاکتوں کے ذمے دارہیں
عدالت نے نامزد سرکاری ملازم کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، مالکان بھائیلہ برادران و دیگر کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں فوٹو: اے ایف پی / فائل
سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں عدالت نے ملوث ملزمان بھائیلہ برادارن کو مقدمے کی نقول فراہم کردی ہیں، عدالت نے مقدمے میں نامزد سرکاری ملازم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
254 افراد کی موت کے ذمے داروں پر عدالت فرد جرم یکم فروری کو عائد کرے گی ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج غربی نوشابہ قاضی نے بلدیہ ٹاؤن میں سانحہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملوث بھائیلہ برادران و دیگر کو مقدمے کی نقول فراہم کردی ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد سرکاری ملازم کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی ہے،254 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان پر یکم فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی، ہفتے کو سماعت کے موقع پر ملزمان ارشد بھائیلہ شاہد بھائیلہ سمیت 6 ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
استغاثہ کے مطابق 11ستمبر 2012 کو حب ریور روڈ پر واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 254 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور مذکورہ سانحے کے ذمے دار فیکٹری مالکان عبدالعزیز ان کے بیٹے راشد بھائیلہ ،شاہد بھائیلہ فیکٹری انتظامیہ ،شیئر ہولڈرز سمیت سرکاری محکموں محکمہ محنت، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،الیکٹرک ڈپارٹمنٹ ،انوائر مینٹل، سوشل سیکیورٹی، سائٹ لمیٹڈ ، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہیں جن کے خلاف تھانہ سائٹ بی میں ایس ایچ او محمد نواز گوندل کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر343/2012 زیر دفعات 35،356,337،322،302،34 پی پی سی (پاکستان پینل کوڈ) کے تحت مقدمہ درج ہے