ڈاکٹر نے نہیں گرایا خوف کی وجہ سے نیچے گرا ہریش کمار
پولیس نے عمارت سے گرکرزخمی ہونیوالے ڈاکٹرکے کمسن ملازم کوعدالت میں پیش کردیا
کھڑکی کے ذریعے نیچے اتر رہا تھا کہ پاؤں پھسل جانے سے نیچے گر گیا۔فوٹو:راحیل سلمان/ایکسپریس،فائل
LAS VEGAS:
عمارت سے گرکر زخمی ہونے والے بچے ہریش کمار کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔
بچے نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر نے اسے سے نیچے نہیں گرایا بلکہ وہ خوف کی وجہ سے کھڑکی کے ذریعے نیچے اتر رہا تھا کہ پاؤں پھسل جانے سے نیچے گر گیا، تفصیلات کے مطابق ہفتے کو تھانہ بوٹ بیسن نے 10سالہ بچے کا ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164کے تحت اعترافی بیان قلمبند کرانے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی وقار احمد سومرو کے روبرو پیش کیا تھا اس موقع پر ملزم ڈاکٹر منیل عرف منا کو بھی پیش کیا گیا۔
مدعی مقدمہ بچے کے والد رائے چند بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے بچے نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ وہ ملزم ڈاکٹر کے گھر میں ملازمت کرتا ہے اور 14جنوری کی شب وہ ملزم کے گھر پر تھا اس دوران گھر میں شور ہونے لگا کہ گھر سے پیسے غائب ہوگئے ہیں اور ملزم نے اس سے پوچھا اگر پیسے اس نے لیے ہیں تو وہ مجھے پولیس کے حوالے کردے گا جس پر میں ڈر گیا اور دوسرے کمرے میں چلا گیا اور کمرے کی کھڑکی سے نیچے اترنے لگا لیکن خوف کی وجہ سے میرا پاؤں پھسل گیا اور میں نیچے جا گرجسکے بعد میں بے ہوش ہوگیا اور ہوش آیا تو اسپتال میں تھا عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کیا جائے،واضح رہے کہ ملزم 19جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔