مفتی عثمان سپرد خاکحکومت سندھ ناکام ہو گئی مستعفیٰ ہو جائے مولانا سمیع الحق

نمازجنازہ میں اسداللہ بھٹو،اورنگزیب اوردیگررہنماؤں کی شرکت،3روزہ سوگ کااعلان،علماکااجلاس طلب،لائحہ عمل طے کیاجائیگا

مفتی عثمان یار خان کی نماز جنازہ کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا سمیع الحق گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

جمعیت علمائے اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں امن وامان کے قیام اورعوام کے جان ومال کی حفاظت میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں،علما،مدارس کے طلبا،صحافی اورعام شہریوں کاقتل عام حکومت اور رینجرزکے منہ پرطمانچہ ہے،کراچی آپریشن کے الٹے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے جامعہ دارالخیرکراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانامفتی عثمان یارخان اوران کے ڈرائیورمحمدرفیق کی نمازجنازہ کے موقع پرشرکاجنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنمااسد اللہ بھٹو،حافظ نعیم الرحمن،جے یو پی کے غوث صابری،اہلسنّت و الجماعت کے مولانااورنگزیب فاروقی سمیت تمام مکاتب فکراورسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،جمعیت علمائے اسلام کے قائدین مدارس دینیہ کے علمااور طلبانے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی،نمازجنازہ مفتی محمدعثمان یار خان کے والد عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانامحمداسفند یارخان نے پڑھائی، مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ مفتی عثمان یارخان کے سفاکانہ قتل اور قتل وغارتگری کی روک تھام میں ناکامی پرحکومت سندھ فی الفورمستعفی ہوجائے،اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،مفتی عثمان یارخان کے قتل کی تحقیقات کیلیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے اورقاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔




انھوں نے علمااورطلبااورجمعیت کے کارکنوں اورعوام کوہدایت کی کہ وہ صبرسے کام لیں اورتوڑپھوڑسے گریزکریں،مفتی عثمان یارخان نے جس مشن کیلیے شہادت کواپناکردہشتگردوں اور ملک دشمنوں کامقابلہ کیاوہ مشن جاری رہے گا،مولاناسمیع الحق نے کہاکہ ہمارے حکمران ملک میں امن کے قیام اورملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے پرسنجیدہ نہیں اورنہ غیرملکی تسلط اورپالیسیوں پرچلتے ہوئے درپیش مسائل کاحل نکال سکتے ہیں،اگر حکومت قبائلی علاقوں بالخصوص شمالی وزیرستان میں آپریشن کی غلطی کی گئی توپوراپاکستان میدان جنگ بن جائیگا، مولانا سمیع الحق نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام مفتی محمد عثمان یار خان کی شہادت پر تین دن کا سوگ منائے گی ،علماکااہم اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میں آئندہ کیلیے لائحہ عمل کااعلان کیاجائیگااور19جنوری کوجامعہ دار الخیرمیں مفتی محمدعثمان یارخان شہیدکی یادمیں بڑاتعزیتی جلسہ ہوگاجس میں ملک کے نامور علمااورسیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔
Load Next Story