قائداعظم ٹرافی کراچی کیخلاف پشاور شکست کے دہانے پر پہنچ گیا
190کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بلوز نے 3 وکٹ پر95 رنز بنا لیے،اسلام آباد کی کراچی وائٹس پرگرفت مضبوط
اسلام آباد کی کراچی وائٹس پرگرفت مضبوط ہوگئی،229 رنز کا خسارہ پانے والی ٹیم نے 83 پر 4 وکٹیں گنوا دیں. فوٹو: فائل
قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز کیخلاف پشاور کی ٹیم شکست کی دہانے پر پہنچ گئی،134پر آئوٹ ہونے کے بعد اس نے حریف کو صرف190کا ہدف دیا، جس نے3 وکٹ پر95 رنزجوڑ لیے۔
اسلام آباد کی کراچی وائٹس پرگرفت مضبوط ہوگئی،229 رنز کا خسارہ پانے والی ٹیم نے 83 پر 4 وکٹیں گنوا دیں، اننگزکی شکست ٹالنے کیلیے اسے ابھی مزید146رنز درکار ہیں،اسلام آباد کیلیے ذیشان علی نے167 رنز بنائے، عماد وسیم نے139کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ملتان کیخلاف راولپنڈی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، 430رنز کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے ایک وکٹ پر 154رنز بنالیے، عدنان محمود سنچری سے 6 رنز کی دوری پر پہنچ گئے، ایبٹ آباد پر بہاولپور نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر224 رنزبناکر مجموعی سبقت کو 255 کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپر ایٹ مرحلے میں تیسرے دن کراچی بلوز نے پشاورکو 134 پر قابو کرنے کے بعد 190 کا ہدف پایا،ٹیم بعد ازاں3 وکٹ پر95 رنزبناکر فتح کے قریب پہنچ گئی،فخر زمان45رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ یاسر حسین 30 پر ناٹ آئوٹ ہیں، افتخار احمد نے 2 وکٹیں لیں۔
قبل ازیں پشاور کی ٹیم دوسری باری میں46.1 اوورز میں 134 پر رخصت ہوگئی،پہلی اننگز میں 55رنز کی سبقت سے اس کی مجموعی برتری 189رنز رہی، گوہر علی33 اور سجاد احمد32 رنز بناکر نمایاں رہے، زوہیب شیرا اور عدیل ملک نے 3،3 جبکہ راجیش رمیش اور فراز احمد نے2،2 وکٹیں لیں۔اسلام آباد نے کراچی وائٹس پر گرفت مضبوط کرلی، 229 رنز کا خسارہ پانے والی ٹیم نے 83 پر 4 وکٹیں گنوا دیں، اننگزکی شکست ٹالنے کیلیے اسے ابھی مزید146رنز درکار ہیں، اس سے پہلے وائٹس کی پہلی اننگز کے ٹوٹل 249 پر دارالحکومت کی ٹیم نے 4 وکٹ 478 پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی،ذیشان علی167 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے جبکہ عماد وسیم 139 پر ناٹ آئوٹ رہے، علی سرفراز نے62 رنز بنائے، شاہ زیب احمد اور بابر رحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔ ملتان کیخلاف راولپنڈی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، 430رنز کا ہدف پانے والی ٹیم نے ایک وکٹ پر 154رنز جوڑ لیے، عدنان محمود 94رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، انھوں نے 141 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 چوکے جڑے، نجم ناصر41رنز بناکر ساتھ نبھا رہے ہیں۔
پہلی وکٹ 13پر گرنے کے بعد دونوں پلیئرز اب تک 141کی ناقابل شکست شراکت بنا چکے ہیں، اس سے قبل ملتان نے دوسری اننگز 6 وکٹ 250 پر ڈیکلیئرڈ کر دی، عبدالرحمان مزمل63رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ محمد وارث نے ناقابل شکست 63 کی اننگز کھیلی،وقارحسین 56رنز بنانے میں کامیاب رہے، ناصر ملک نے 3 اور حسیب اعظم نے 2 کھلاڑیوں کو قابوکیا۔سیالکوٹ کیخلاف لاہور شالیمار نے پہلی اننگز 7 وکٹ 328 پر ڈیکلیئرڈ کردی، عمران بٹ 126رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، آغا سلمان نے 84 رنز اسکور کیے، میزبان سائیڈ نے جوابی اننگزمیں 142 پر 5 وکٹیں گنوا دیں، ذیشان بٹ 32 اور اسرار علی31رنز بناکر میدان بدر ہوئے، محمد نوید 28 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔
عبدالمتین نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔باٹم سکس مرحلے میں فیصل آباد کیخلاف لاہور راوی نے7 وکٹ پر 235 رنز جوڑ لیے،عدنان دانش77رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، تنزیل الطاف 52رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، عمران علی نے 65 رنزکے عوض5 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔ایبٹ آباد کیخلاف بہاولپور نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر224 رنزبناکر مجموعی سبقت کو 255 تک پہنچا دیا، فیصل مبشر75 پر ناٹ آئوٹ ہیں، حامد علی نے58 رنزبنائے، اس سے قبل ایبٹ آباد کی ٹیم 285 پر آئوٹ ہوکر 31رنز کے خسارے میں چلی گئی، شکیل احمد 120 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، عمران اللہ نے 4 جبکہ علی عدنان اور زاہد صدیقی نے3،3 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔