رشید غازی قتل کیس مشرف کو ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کے مدعی ہارون الرشید غازی اور ان کے وکیل طارق اسد عدالت میں پیش نہیں ہوئے

علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کے مدعی ہارون الرشید غازی اور ان کے وکیل طارق اسد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف لال مسجدکے نائب خطیب علامہ عبدالرشیدغازی قتل کیس کی سیشن کورٹ میں ہفتے کوسماعت ہوئی۔ایڈیشنل اینڈسیشن جج واجد علی خان نے مقدمے کی سماعت کی۔


علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کے مدعی ہارون الرشید غازی اور ان کے وکیل طارق اسد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔شہدا فائونڈیشن کے مرکزی قائدین ملک عبدالحق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغازپر پرویزمشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے بیماری کے باعث عدالت میں پرویزمشرف کی ایک روزکے لیے حاضری سے استثناکی درخواست دی۔ جس پرایڈیشنل سیشن جج واجدعلی خان نے الیاس صدیقی سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کیا۔الیاس صدیقی نے عدالت کوبتایاکہ آج ان کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں ہے وہ آئندہ سماعت پر میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیں گے۔اس پر عدالت نے پرویزمشرف کی ایک روزکے لیے حاضری سے متعلق استثناکی درخواست منظورکرلی۔
Load Next Story