عالمی بینک کی معاشی اصلاحاتی پروگرام کیلیے تعاون کی یقین دہانی
عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر ز کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقاتیں
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا گروپ مارچ میں پاکستان کا دورہ کریگا، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر ز کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل
عالمی بینک کے ڈائریکٹر رشید بن مسعود اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لائی پچ نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور پراجیکٹ فنانسنگ اور معیشت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
رشید بن مسعود نے کہا کہ عالمی بینک ڈیووس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ اپنے صدر کی ملاقات کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی حکومت کے معاشی اصلاحات کے پروگرام کو بڑا مثبت تصور کرتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں عالمی بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک گروپ اس سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لائی پچ نے وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران بتایا کہ اے ڈی بی کے نئے نائب صدر وین کے زینگ 11 فروری کو پاکستان کے دورہ پر آئیں گے جو وزیراعظم سمیت پاکستان کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرینگے اور 1320 میگاواٹ جام شورو پاور پراجیکٹ کیلیے 90 کروڑ ڈالر کے قرضے کے معاہدہ پر بھی دستخط کرینگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا ایک ٹریڈ فنانس مشن اس ماہ کے آخر تک پاکستان آئیں گے اور حکومت کے ساتھ تجارتی فنانس سہولت کی توسیع کے امکانات پر بات چیت کرینگے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لائی پچ نے وزیر خزانہ کے ساتھ پاکستان کیلیے آئندہ سال کیلیے بینک کی امداد پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں بجلی کا شعبہ، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور مالیاتی منڈیوں کی ترقی شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشی استحکام کیلیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور میکرو اکنامک عدم توازن دور کرنے کیلیے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جام شورو پاور پراجیکٹ آئی ایس پی اور پاور ڈسٹری بیوشن پراجیکٹس کیلیے 1.5 ارب ڈالرز کے فنڈز کی منظوری معاشی استحکام کیلیے بڑی معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے معاشی استحکام کیلیے زیادہ تعاون کرے۔ حکومت دیامر بھاشا ڈیم اور داسو پاور پراجیکٹس جیسے اہم منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک وزیراعظم نوازشریف کی زیر قیادت حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں مدد کیلیے مالی اور فنی تعاون کیلیے وفود پاکستان بھیجے گا۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری خزانہ، مشیر خزانہ رانا اسد امین اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔