کراچی امریکی فلم ’’گریس‘‘ تھیٹر ڈرامے کی شکل میں پیش

ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے کراچی آرٹس کونسل میں تھیٹر پیش کیا گیا،تقریب میں شرمین عبید چنائے اور دیگر کی شرکت

آرٹس کونسل آف پاکستان میں پیش کیے جانیوالے میوزیکل ڈرامہ ’’ گریس‘‘ میں فنکار پرفارم کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

SWAT:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں امریکا میں تین صدی قبل پیش کی جانیوالی فلم'گریس' کو تھیٹرکی شکل میں پیش کیا گیا۔

اس تھیٹر ڈرامے کو دیکھنے کے لیے کراچی کی عوام بڑی تعداد میں آرٹس کونسل پہنچی اورڈرامے کودیکھ کرلطف اندوزہوئی، ڈرامے سے قبل ریڈکارپٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں آسکرایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے، ستیش آنند،مرینہ خان،عتیقہ اوڈھو، دیپک پروانی سمیت فنکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔




تھیٹر ڈرامہ 'گریس' میں پہلی مرتبہ اداکارہ عائشہ عمر نے پرفارم کیاجب کہ ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ صنم سعید بھی اس کھیل کے مرکزی کرداروں میں موجود ہیں، 'گریس'کی کہانی کالج کے طلبہ وطالبات کے گرد گھومتی ہے، واضح رہے یہ پاکستان میں پہلا لائسنس یافتہ کھیل ہے۔تھیٹرڈرامہ گریس کی ڈائریکٹرندابٹ کاکہنا ہے کہ ہم نے پاکستان میں روایت سے ہٹ کرکام پیش کرنے کی کوشش کی ہے اس کھیل کودیکھتے وقت لوگوں کوبوریت کااحساس نہیں ہوگاکیونکہ ہم نے ڈرامے کی کہانی کے ساتھ میوزک بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے جسے عوام نے پسند کیا ہے۔
Load Next Story