’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے تین کارکنوں کی شہادت لوگوں کی بڑی تعداد نے اظہار تعزیت کیا

میڈیاکے ساتھ اس طرح کے شرمناک واقعات دیکھ کرمحسوس ہوتاہے کہ حکومت سورہی ہے اوریہاں جنگل کاقانون ہے،فنکار

میڈیاکے ساتھ اس طرح کے شرمناک واقعات دیکھ کرمحسوس ہوتاہے کہ حکومت سورہی ہے اوریہاں جنگل کاقانون ہے،فنکار۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کی ڈی ایس این جی وین پرفائرنگ کے باعث گزشتہ روزتین کارکنان شہید ہوگئے جس پرہرآنکھ اشک بار ہے ۔

ایکسپریس گروپ کے کارکنان کے ساتھ ہونے والے اس حادثے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں،سماجی شخصیات،سمیت ادب اورثقافت سے وابستہ افرانے بڑی تعدادمیں ٹیلی فون کرکے تعزیت کی اورنمائندگان کی خیریت دریافت کی۔




معروف ڈرامہ نگار انور مقصود، ضیا محی الدین، زیبا بختیار، ناہید شبیر، شبیر جان،ہمایوں سعید، ارشد محمود،حسن جہانگیر،سلیم جاوید،اصغرندیم سید، حنا دلپزیر ، عائشہ عمر،صنم سعید،فاطمہ ثریا بجیا،حسینہ معین، ودیگر نے کہا کہ میڈیاکے ساتھ اس طرح کے شرمناک واقعات دیکھ کرایسامحسوس ہوتاہے کہ حکومت سورہی ہے اوریہاں جنگل کاقانون ہے صحافت ہماراستون ہے مگر چند شرپسند لوگ اس ستون کوگرانے کے درپہ ہیں ہم حکومت وقت سے درخواست کرتے ہیں کہ میڈیاسے وابستہ افرادکی جان ومال کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کریں ۔
Load Next Story