دونوں بازوؤں سے محروم پولینڈ کا باہمت کار ڈرائیور

برٹیک اوسٹولوسکی موٹر سائیکل حادثے میں دونوں بازوؤں سے محروم ہو گیا تھا لیکن پھر بھی اس نے ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا

برٹیک اوسٹولوسکی موٹر سائیکل حادثے میں دونوں بازوؤں سے محروم ہو گیا تھا لیکن پھر بھی اس نے ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا۔ فوٹو: فائل

پولینڈ سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ برٹیک اوسٹولوسکی پانچ سال قبل ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو کر اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہو گیا تھالیکن پھر بھی اس نے ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا۔


اس باہمت نوجوان نے بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود نہ صرف کارڈرائیونگ میں مہارت حاصل کر لی ہے بلکہ پیٹرول گاڑی میں بھرنے سے لے کر لاک لگانے اور سیٹ بیلٹ تک پیروں سے باندھنا بھی خوب اچھی طرح سے جانتا ہے۔دونوں پیروں سے گاڑی میں چابی لگا کراْسے اسٹارٹ کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرتا یہ ماہر ڈرائیور اس مہارت اور پراعتمادی سے اپنے پیروں سے اسٹیرنگ گھماتاہے کہ دیکھنے والے حیران تو ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ ا سکی ہمت کی داد بھی دیے بغیر نہیں رہ پاتے۔ٹھیک کہتے ہیں ہمت اور حوصلہ ہو تو انسان بڑی سے بڑی محرومی پر بھی قابو پا لیتا ہے۔
Load Next Story