اسٹیل ٹاؤن ایمبولینس اور ڈمپر میں تصادم سے کمسن بچی ہلاک 3 افراد زخمی

لانڈھی میں نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

اسٹیل ٹائون اور شاہ لطیف ٹائون پولیس حدود کے تنازع پر لڑتی رہی، ویٹا چورنگی پر حادثے میں8افراد زخمی ہوگئے، لانڈھی میں نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور ٹرین کی زد میں آکر ایک کمسن بچی سمیت2 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون کے علاقے اسٹیل ٹائون موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ایمبولینس اور ڈمپرکے درمیان تصادم میں ایک معصوم بچی جاں بحق اور 3 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والی بچی کو جناح اسپتال جبکہ زخمیوں کو اسٹیل ٹائون میں واقع قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کی شناخت8 سالہ کلثوم دختر معشوق علی کے نام سے کر لی گئی ہے ، ٹریفک حادثے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے والی اسٹیل ٹائون پولیس اور شاہ لطیف ٹائون پولیس کے درمیان حدود کا تنازع کھڑا ہو گیا اور رات گئے تک دونوں تھانوں کی پولیس آپس میں لڑتی رہی ، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود ویٹا چورنگی کے قریب نیشنل ریفائنڈری روڈ پر منی بس اورکوسٹرکے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں منی بس میں سوار میں8افراد 19سالہ عبداﷲ ولد نور الہیٰ،19سالہ جاوید ولد امین ،46 سالہ اصل خان ولد سوداگر خان ،36 سالہ شریف ولد کفیل ، 25 سالہ شاید ولد فضل داد ،35 سالہ علی شاہ ولد دوست محمد،30 سالہ عزیز اور35 سالہ نواز زخمی ہو گیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔




کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو جب واقعے کی اطلاع ملی اور پولیس جائے وقوعی پر پہنچی تو تمام ذخمی اور حادثے کا شکار گاڑیاں جائے وقوعہ سے جا چکے تھے اور اسپتالوں میں معلوم کیا گیا تو حادثے کا زخمی کسی اسپتال میں موجود نہیں تھے، ناظم آباد7 نمبر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور اورنگی ٹائون کے رہائشی جاوید علی ولد لیاقت علی زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ، اورنگی ٹائون میں تھانے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران اور فیضان زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ادھر لانڈھی ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر35 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، لانڈھی ریلوے پولیس کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔
Load Next Story