پاکستان میں پولیو رضاکار غیر محفوظ ہیں ماہرین صحت

پولیو پشاور سے ملک میں پھیل رہا ہے،دنیا سے 2018 تک پولیوکا خاتمہ ہوجائیگا

پولیو پشاور سے ملک میں پھیل رہا ہے،دنیا سے 2018 تک پولیوکا خاتمہ ہوجائیگا۔ فوٹو: فائل

عالمی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچوںکومعذورکرنے والے پولیو وائرس کا 2018 تک دنیا بھر سے خاتمہ کردیا جائے گا تاہم پاکستان میں پولیو رضاکاروںکی سلامتی کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

رضا کاروں کی حفاظت کیلیے سخت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں ، ملک میں 3 سال سے انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والے رضاکار خود غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔




ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس ایک بار پھر پاکستان میں تیزی سے رپورٹ ہورہا ہے، وائرس پشاور سے ملک میں پھیل رہا ہے، کسی بھی وائرس کی کوئی حدود نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں افغانستان اور شمالی علاقہ جات سے پولیو وائرس ملک میں منتقل ہوکر بچوںکوتیزی سے متاثرکررہا ہے ملک بھر میں گزشتہ سال 91 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
Load Next Story