پریذیڈنٹ کپ ون ڈے احسان عادل اور آفریدی کی تباہ کن بولنگ ایچ بی ایل فتحیاب
زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف پیسر کے 6 شکار، اسپنر 3 وکٹیں لے اڑے، فیصل اقبال کی سنچری رائیگاں، پی آئی اے بھی ناکام
زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف پیسر کے 6 شکار، اسپنر 3 وکٹیں لے اڑے، فیصل اقبال کی سنچری رائیگاں، پی آئی اے بھی ناکام. فوٹو: اے ایف پی/فائل
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میںاحسان عادل اور شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کیخلاف حبیب بینک کو کامیابی دلوادی۔
پیسر نے صرف 16رنز کے عوض 6شکار کیے جبکہ تجربہ کار اسپنر نے تین مہرے کھسکائے، حریف ٹیم 153 پر ڈھیر ہوگئی، یونائیٹڈ بینک نے اسٹیٹ بینک پر 7 وکٹ سے غلبہ پایا، کاشف بھٹی نے5مہرے کھسکائے۔فیصل اقبال کی سنچری بھی پی آئی اے کو پورٹ قاسم کے ہاتھوں شکست سے نہ پچا سکی۔ واپڈا نے کے آر ایل کو 7 وکٹ سے زیر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں احسان عادل نے زرعی بینک کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، پہلی وکٹ 5 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم کا سنبھلنا مشکل ہوگیا، عمران نذیر4 اور شرجیل خان 5رنز پر احسان عادل کا شکار بنے، حسیب الرحمان کو عبدالامیر نے کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ دیا، عبدالزاق کی اننگز 22 پر شاہد آفریدی ہاتھوں تمام ہوئی، زوہیب خان نے 44 رنز بناکر ٹیم کو کچھ سہارا دیتے ہوئے اسکور 5وکٹ پر 140تک پہنچایا،پوری ٹیم 153 پر ڈھیر ہوگئی۔
احسان عادل نے فرسٹ کلاس کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف 16رنز کے عوض 6 کو پویلین کی راہ دکھائی، آفریدی نے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں، فاتح ٹیم نے ہدف 21.4 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،آفتاب عالم46 اور بلال شفایات42،حسن رضا 33رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے،آفریدی کوئی رن نہ بناسکے،عمران خان اور زوہیب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں یونائیٹڈ بینک نے اسٹیٹ بینک کی بساط 115 پر لپیٹ دی، مڈل آرڈر میں فرحان خان42رنز بناکر کچھ مزاحمت کرپائے، ایک وقت میں اسکور 2 وکٹ پر 70رنز تھا لیکن زاہد خان22 کے آئوٹ ہونے کے بعد جلات خان23 کے سوا کوئی مزاحمت نہ کرپایا، کاشف بھٹی نے 30رنز دیکر 5 مہرے کھسکائے۔یونائیٹڈ بینک نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 27.1اوورز میں پورا کرلیا، علی اسد نے 39رنز بنائے، خاقان ارسل25 اور سعید بن ناصر24رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سائوتھ اینڈ کلب کراچی میں پورٹ قاسم نے پی آئی اے کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 6رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیم کے تنویر احمد79، دانیال احسان66اور سہیل خان 24کی بدولت 9وکٹ پر 239رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، اعزاز چیمہ اور نجف شاہ 3،3وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پی آئی اے کی پوری ٹیم 44.3اوورز میں 233رنز ہی بناپائی۔ فیصل اقبال پر اعتماد 102، طاہر خان55اور انوپ روی50رنز بنانے کے باوجود اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاپائے، سہیل خان 4، کامران یونس3وکٹیں لے اڑے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں واپڈا نے کے آر ایل کو 7وکٹ سے زیر کرلیا۔ناکام سائیڈ کی بیٹنگ فلاپ شو ثابت ہوئی، علی خان 34اور زین عباس 32 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے، دیگر بیٹسمین ثابت قدمی نہ دکھا سکے، محمد فیاض نے3، خالد عثمان اور محمد محسن نے 2،2کو پویلین کی راہ دکھائی۔واپڈا نے آسان ہدف 39.4اوورز میں 3وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔محمد ایوب 67 اور کلیم احمد 33پر ناقابل شکست رہے، سعید جونیئر کی 3وکٹیں کسی کام نہ آئیں۔