جرمن چانسلر کے فون ٹیپ کرنا غلطی تھی آئندہ نہیں ہوگی صدر اوباما

جب تک میںا مریکہ کاصدر ہوںجرمن چانسلرکواس بارے میں فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے، صدر اوباما

جب تک میںا مریکہ کاصدر ہوںجرمن چانسلرکواس بارے میں فکرکرنیکی ضرورت نہیں ہے، صدر اوباما فوٹو: فائل

امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکی خفیہ اداروںکی جانب سے جاسوسی کوامریکا اورجرمنی کے تعلقات میںآڑے نہیں آنے دیںگے۔


انھوں نے جرمن ٹی وی زیڈڈی ایف سے انٹرویومیں عندیہ دیاکہ امریکا کیجانب سے جرمنی کی چانسلرانجیلامیرکل کے فون ٹیپ کیے جاناغلطی تھی جوآئندہ نہیں دہرائی جائیگی، میں جاسوسی کے کسی نظام کی وجہ سے امریکا اورجرمنی کے تعلقات کونقصان نہیں پہنچاناچاہتا۔ اوباماکا کہنا تھا کہ جب تک میںا مریکہ کاصدر ہوںجرمن چانسلرکواس بارے میں فکرکرنیکی ضرورت نہیں ہے تاہم انھوںن ے کہا کہ دوسرے ملکوں کی طرح امریکی جاسوس ادارے بھی یہ جاننے میں دلچسپی لیتے رہیں گے کہ دوسری حکومتیں کیاسوچ رہی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story