وکلا آئینی وقانونی امور پر عدالت کی معاونت کریں چیف جسٹس
قانونی عمل میں اپنے کلائنٹس کی خلوص نیت سے مددکریں،جسٹس تصدق حسین جیلانی
کراچی سمیت دیگرشہروں کے 75 وکلا کے سپریم کورٹ میں اندراج کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل
چیف جسٹس آف پاکستان مسٹرجسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ میںبطور وکیل نئے شامل ہونے والے وکلامیں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
اتوارکو سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں 32ویں رول سائننگ کی تقریب منعقدہوئی جس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یارخان اوراسلام آبادسے تعلق رکھنے والے 75سینئر وکلاکا سپریم کورٹ آف پاکستان میںبطور وکیل اندراج کیاگیا۔ انرولمنٹ کمیٹی نے ان وکلاکے انٹرویو کے بعدانھیں سپریم کورٹ میںبطور وکیل اندراج کی سفارش کی تھی۔
اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے وکلاکی سپریم کورٹ میںبطور وکیل اندراج انھیںمبارکباد دی۔ انھوںنے وکلاپر زوردیا کہ وہ آئینی اورقانونی امورپر بھرپور محنت اورتیاری سے کورٹ کی معاونت کریں، اپنے کلائنٹس کی خلوص نیت سے مددکریں اورعوام کی قانونی عمل میں معاونت کریں۔ انھوںنے اس موقع پرعدلیہ کی بحالی کے دوران سول سوسائٹی اوروکلا کی جدوجہدکو سراہتے ہوئے اسے ایک بہترین مثال قراردیا۔