سعودی نائب وزیردفاع کی وزیراعظمآرمی چیف سے ملاقات
پاک سعودی اسٹرٹیجک تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ضروری ہے ،نواز شریف کی گفتگو
پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے،وزیراعظم۔ فوٹو : اے پی پی
سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ سلیمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے پیر کو وزیراعظم نوازشریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ خوشگوار دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کیلیے نئے اسٹرٹیجک تعلقات کے ایک نئے دور کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے افغانستان میں امن عمل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے۔ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کے موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک اور وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کے علاوہ پاکستان میں سعودی سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم صالح الغدیر بھی موجود تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں جو باہمی اعتماد اور مفاہمت کے تاریخی رشتوں پر مبنی ہیں۔ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے پاکستان کی دفاعی صنعت میں تیار ہونے والی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور کم قیمت پر معیاری دفاعی مصنوعات کی تیاری کی تعریف کی۔
آن لائن نے آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ سعودی نائب وزیر دفاع پرنس سلمان بن سلطان السعود نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس کے بعد اعلیٰ سطحی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سمیت تربیتی پروگراموں کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ اور جنگی صلاحیت کی تعریف کی، انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے دستے نے نائب سعودی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔