واشنگٹنخفیہ راز افشا کرنے پر اسنوڈن کو معافی دینے کے معاملے پر اوباما خاموش

اسنوڈن کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام معلومات غیرقانونی نہیں تھیں،اوبامہ

اسنوڈن کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام معلومات غیرقانونی نہیں تھیں،اوبامہ۔ فوٹو: فائل

امریکی خفیہ رازافشا کرنے والے قومی سلامتی کے سابق اہلکار ایڈورڈاسنوڈن کومعافی دینے پرصدر اوباما نے خاموشی اختیارکرلی۔


امریکی جریدے سے گفتگومیں صدراوباما نے کہاکہ اسنوڈن کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام معلومات غیرقانونی نہیں تھیں۔ تاہم اسنوڈن کے عمل کے باعث عوام میں اشتعال ہے۔ اسنوڈن کی معافی کے حوالے سے صدر اوباما نے کسی تبصرے سے گریزکیا۔ قومی سلامتی کے سربراہ رچرڈلیگٹ نے تمام معلوماتی دستاویزات واپس کرنے پرمعافی دینے کی تجویزپیش کی تھی۔ تاہم اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کاکہنا تھا کہ اسنوڈن کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اورباضابطہ طورپر عائدمقدمات کاسامنا کرناہوگا۔
Load Next Story