سونے کے نرخ میں دوسرے روز بھی اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109300 روپے ہوگئی
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109300 روپے ہوگئی ۔ فوٹو : فائل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1785 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93707 روپے ہوگٸی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1420 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1217.42 روپے پر مستحکم رہی۔