پاکستان نے تنزلی کو بریک لگا دیا پانچویں پوزیشن بچ گئی

مصباح الحق کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے،اظہر علی کو 22 واں درجہ ملا

عمدہ بولنگ کرنے والے پاکستانی اسپنرز سعید اور عبد الرحمان اننگز کے اختتام پر پویلین لوٹ رہے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI:
شارجہ ٹیسٹ جیت کر پاکستان نے رینکنگ میں تنزلی کو بریک لگا دیا، پانچویں پوزیشن بچ گئی، کپتان مصباح الحق بھی کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

اظہر علی کو 22 واں نمبر مل گیا، یونس خان کی بھی دسویں پوزیشن محفوظ رہی، عبدالرحمان کو ایک درجہ ترقی ملی، جنید خان ٹاپ 20 میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن بچالی، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ اگرچہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی تنزلی کو بریک لگ گئے مگر ایک ٹیسٹ ہارنے کی وجہ سے 2پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا، اب تعداد 100 رہ گئی ہے، سری لنکا سیریز برابر کرنے کی وجہ سے 2پوائنٹس ملنے کے بعد 90 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے نمبر پر موجود مگر ساتویں پوزیشن کے حامل ویسٹ انڈیز سے اس کا فاصلہ تین پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ دبئی میں کامیابی کی وجہ سے آئی لینڈرز کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔




اگر وہ شارجہ میں بھی فتح حاصل کرلیتے تو رینکنگ میں پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین سکتے تھے، مگر اظہر علی اور مصباح الحق راستے کی دیوار بن گئے، شاندار سنچری اور ففٹی کا دونوں پلیئرز کو بہترین صلہ ملا، مصباح الحق آٹھویں سے کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے،اظہر علی نے ایک بار پھرٹاپ 20 کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے 22 واں نمبر حاصل کرلیا، یونس خان بدستور دسویں درجے پر موجود ہیں، اسد شفیق کو تین درجے خسارے نے 25 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ پہلی اننگز میں سنچری بناے والے احمد شہزاد 67 ویں نمبر پر پہنچے، بولرز میں سعید اجمل بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں تاہم عبدالرحمان ایک درجہ ترقی پاکر 13 ویں نمبر پرآگئے، جنید خان بھی تین درجہ چھلانگ لگا کر ٹاپ 20 میں شامل ہوتے ہوئے18 ویں پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔
Load Next Story