آئی سی سی اور بورڈزسیکیورٹی سے مطمئن ہوگئےبنگلہ دیش کا دعویٰ
پولیس کمشنرلاہور حملے کی ویڈیودکھاکرپاکستانی پلان کی خامیاں گنواتے رہے
صورتحال سے نمٹنے کیلیے ڈھاکا پولیس کس قسم کی حکمت عملی اختیار کرے گی۔ فوٹو وکی پیڈیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی سی سی اور دیگر بورڈز کو مطمئن کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈھاکا میں آئی سی سی کے زیر اہتمام سیکیورٹی کوآرڈینیشن میٹنگ ہوئی جس میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے میزبان ملک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیااور سری لنکا کے نمائندوں نے شرکت کی،بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہم نے اپنے سیکیورٹی پلان سے تمام شرکا کو مطمئن کردیا ہے، اس کانفرنس میں کوئی بڑا ایشو اٹھایا ہی نہیں گیا، سب جانتے ہیں کہ چند روز قبل ہم سیاسی کشیدگی سے گزرے مگر اب ویسا نہیں ہے، اس کے باوجود ہم نے ایک مضبوط سیکیورٹی پلان تیار کیا، اس میٹنگ میں مختلف حکومتی ایجنسیز کے نمائندے موجود تھے۔
انھوں نے بریفنگ دی اور ان سے سوالات بھی ہوئے، پاکستان کی جانب سے اعتراض کے حوالے سے نظم الحسن نے کہا کہ پی سی بی کو تشویش صرف اپنے ملک کے خلاف چلنے والی مہم کے بارے میں ہے، ہم نے انھیں بتادیاکہ کھیل اس سے مستثنیٰ ہیں، ہم انھیں اضافی سیکیورٹی فراہم کریں گے، اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ بی سی بی کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین منظور کیدار نے کہاکہ پولیس کمشنر نے کانفرنس میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی ویڈیو دکھا کر واضح کیا کہ اس سیکیورٹی پلان میں کیا جھول تھے، یہ بھی بتایا کہ اس کے مقابلے میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ڈھاکا پولیس کس قسم کی حکمت عملی اختیار کرے گی۔