ویمنز ٹی20 کرکٹپاکستان نے آئرلینڈ کو زیر کرلیا
نین عابدی کی نصف سنچری،جنوبی افریقہ نے بھی آئرش سائیڈکو46رنز سے قابو کیا
دوحا:آئر لینڈ کیخلاف ففٹی بنانے والی نین عابدی پلیئر آف دی میچ ایوارڈتھامے مسکرارہی ہیں ۔ فوٹو : پی سی بی
ٹرائنگولر ویمنز ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 21 رنز سے مات دے دی، نین عابدی نے ففٹی بنائی،انھیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ندا ڈار اور قنیطہ جلیل کے حصے میں2،2 وکٹیں آئیں، قبل ازیں جنوبی افریقہ نے بھی آئرش ٹیم کو 46رنز سے ہرایا۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے دوسرے دن آئرلینڈاپنے دونوں میچز ہارگیا، پاکستان نے حریف کو21 رنز سے شکست دی، گرین شرٹس نے5 وکٹ پر 132رنز جوڑے، نین عابدی نے 58 گیندوں پر 56 رنز بنائے،کپتان ثنامیر23 کی اننگز کھیل کر رن آئوٹ ہوگئیں، سدرہ امین18، قنیطہ جلیل14 اور اوپنر جویریہ خان12رنز بنانے میں کامیاب رہیں، حریف ٹیم 5 وکٹ پر 111رنز بنا سکی،ایلینا ٹائس39 پر ناٹ آئوٹ رہیں، ایسابول جوائس 36رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، قنیطہ جلیل اور ندا ڈار نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ پر 46 رنز سے قابو پایا، فاتح ٹیم نے 2 وکٹ پر 119رنز اسکور کیے، اوپنر لیزل لی نے 50کی اننگز کھیلی، ٹریشا چیٹی 23 رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، میریزن کاپ19اور میگنون ڈو پریز18 پرناٹ آئوٹ رہیں، آئرش ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بناپائی، میری ویلڈرون13 اور ایما فلینگن نے12رنز بنائے ،نائیکرک نے3 اور کاپ نے 2 وکٹیںحاصل کیں۔