آسٹریلین اوپنڈومنیکا نے ماریا شراپوا کو راہ سے ہٹا دیا
آذرنیکااور اگنیسکا ریڈوانسکا نے بھی کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، مینز میںنڈال، فیڈرراورمرے نے رائونڈ8 کا ٹکٹ کٹوالیا
سرینا کی طرح شراپووا نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں میڈیکل ٹائم آئوٹ لیا۔ فوٹو : اے ایف پی
آسٹریلین اوپن سے سرینا ولیمز کے بعد ماریا شراپووا کا پتا بھی صاف ہوگیا، انھیں سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا نے راہ سے ہٹا دیا، فاتح پلیئر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں سرخرو ہوئیں۔
دفاعی چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا، سیمونا ہالیپ اور اگنیسکا ریڈوانسکا نے بھی کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال، راجرفیڈرر ، گریگور دیمتروف اور اینڈی مرے نے رائونڈ8 کا ٹکٹ کٹوالیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز میں دوسرا بڑا اپ سیٹ ماریا شراپووا کی رخصتی سے سامنے آگیا، انھیں چوتھے رائونڈ میں سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا نے ٹھکانے لگایا، سبولکوا کی جیت کا اسکور 3-6،6-4 اور6-1 رہا،گذشتہ دن ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز بھی ایناایوانووک کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئی تھیں، راڈ لیور ایرینا میں ویمنز سنگلز مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں 20 ویں پوزیشن پر فائز سبولکووا اگرچہ پہلا سیٹ ہاریں لیکن اس کے بعد دیگر دونوں سیٹ جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
سرینا کی طرح شراپووا نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں میڈیکل ٹائم آئوٹ لیا لیکن تمام کوششیں رائیگاں گئیں،کامیابی کے نتیجے میں 24 سالہ سبولکووا پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ پائیں، دیگر میچز میں سیکنڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا نے امریکی حریف سلون اسٹیفنز کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-2 سے مات دی، سیمونا ہالیپ نے سربین پلیئرجیلینا جینکووچ کو 6-4،2-6 اور6-0 سے زیر کیا،پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے اسپین کی گاربین مگروزا کا قصہ تمام کردیا۔
، ان کی فتح کا اسکور 6-1 اور6-3 رہا، دوسری جانب مینز سنگلز فورتھ رائونڈ میچز میں رافیل نڈال نے جاپانی حریف کائی نیشکوری پر 7-6(7/3)، 7-5 اور7-6(7/3) سے قابو پایا، راجرفیڈرر نے جوئے ولفریڈ سونگا کو 6-3،7-5 اور6-4 سے مات دی ،گریگور دیمتروف گرینڈ سلم کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے پہلے بلغارین کوالیفائر بن گئے،انھوں نے اسپینش حریف روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ کیخلاف6-3 ، 3-6 ، 6-2 اور 6-4 سے کامیابی پائی، 4 سیڈ برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے فرنچ پلیئر اسٹیفن روبرٹ کو 6-1 ، 6-2 ،6-7 (6/8) ، 6-2 سے زیر کیا۔