انگلینڈ سے2ون ڈےآسٹریلیا نے اسٹارزکوآرام دیدیا

ڈیوڈوارنر اور بریڈ ہیڈن باہر،کپتان مائیکل کلارک صرف چوتھا میچ نہیں کھیلیں گے

انگلینڈ سے پہلا ٹوئنٹی 20 ہوبارٹ میں 29 جنوری کو کھیلا جائے گا. فوٹو: فائل

انگلینڈ کیخلاف آخری2 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا نے اپنے اسٹار پلیئرز کو آرام دیدیا، ڈیوڈوارنر اور وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن اب آرام کریں گے۔

کپتان مائیکل کلارک صرف چوتھا میچ نہیں کھیلیں گے تاہم آخری مقابلے کیلیے ان کی واپسی ہوگی، پانچویں میچ میں شین واٹسن بھی حصہ لیں گے۔ پرتھ میں کلارک کی عدم موجودگی میں جارج بیلی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے، وکٹ کیپنگ کے فرائض میتھیو ویڈ انجام دینگے۔دوسری جانب سلیکٹرز نے انگلینڈ کیخلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے 14 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا، چیئرمین سلیکٹرز جان انویریرٹی نے منتخب کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ وہ اس سیریز میں بہترین کارکردگی کے بل بوتے پر ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے اسکواڈ میں جگہ پکی کرسکتے ہیں، آسٹریلیا میگا ایونٹ کیلیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 16 فروری کو کریگا، انگلینڈ سے پہلا ٹوئنٹی 20 ہوبارٹ میں 29 جنوری کو کھیلا جائے گا، اسکواڈ کپتان جارج بیلی، آرون فنچ، ڈینیئل کرسٹیان، ناتھن کولٹر نیل، بین کٹنگ، جیمز فالکنر، جوش ہیزل ووڈ، موسس ہینرکس، گلین میکسویل، جیمز میورہیڈ، کرس لین، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور کیمرون وائٹ پر مشتمل ہے۔




دریں اثنا جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ ٹور کیلیے کینگرو اسکواڈ میں تازہ دم کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، 15 رکنی دستے میں الیکس ڈولان موجود ہیں،2 برس بعد شان مارش کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ مل گئی، جارج بیلی کوڈراپ کردیا گیا، ان کے بارے میں سلیکٹر جان انویریرٹی نے کہا کہ بیلی کا گیم جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کیلیے موزوں نہیں ہے، کمر کے اسٹریس فریکچر سے نجات کے بعد فاسٹ بولرز جیمز پیٹنسن اور جیکسن برڈ کی بھی واپسی ہوئی، ٹیسٹ اسکواڈ 29 جنوری کو پروٹیز کے دیس روانہ ہوگا، یہ کپتان کلارک، بریڈ ہیڈن، جیکسن برڈ، الیکس ڈولان، جیمز فالکنر، ریان ہیرس، مچل جونسن، شان مارش، ناتھن لیون، جیمز پیٹنسن، کرس روجرز، پیٹرسڈل، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور واٹسن پر مشتمل ہے۔
Load Next Story