اقبال اشرف 3سال کیلیے نیشنل بینک کے صدر مقرر

پنجاب نے ایف بی آرسے افتخار قطب کی خدمات دوبارہ مانگ لیں،چیئرمین پی آر اے بنیں گے

اقبال اشرف نیشنل بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے اقبال اشرف کو 3سال کیلیے نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کردیا ہے۔

جبکہ پنجاب حکومت نے ایف بی آر کے گریڈ 21کے افسر افتخار قطب کو دوبارہ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انکی خدمات حاصل کرنے کی ریکوزیشن ایف بی آر کو بھجوادی ہے۔ اس ضمن میں وزات خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اقبال اشرف کو نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔




حکام کا کہنا ہے کہ اقبال اشرف نیشنل بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا ایف بی آر کے گریڈ 21کے افسر افتخار قطب کو دوبارہ چیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے افتخار قطب کی خدمات ایف بی آر کو واپس کرنے کے چند روز بعد پنجاب حکومت نے ایف بی آر سے دوبارہ خدمات مانگ لی ہیں اور ایف بی آر حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
Load Next Story