پاکستان نے مجوزہ تبدیلیوں پر باضابطہ تشویش ظاہرکردی

آئی سی سی تمام ممالک میں کرکٹ کوپھلنے پھولنے کایکساں موقع فراہم کرے،ذکا

پاکستان ہی نہیں بلکہ کئی دیگر بورڈز کو بھی اس مسودے یا منصوبے سے پریشانی ہے،چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھی مجوزہ تبدیلیوں پر باضابطہ تشویش ظاہر کر دی،چیئرمین ذکا اشرف نے آئی سی سی سے مطالبہ کیاکہ وہ تمام ممالک میں یکساں طور پر کرکٹ کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کرے۔

بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کونسل کو تمام ممالک میں یکساں طور پر کھیل کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے،کئی ملکوں میں کرکٹ بہت کم ہوتی ہے اور وہاں زیادہ وسائل بھی نہیں ہیں، لہذا ایسے ممالک نئے مجوزہ منصوبے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔




ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ کئی دیگر بورڈز کو بھی اس مسودے یا منصوبے سے پریشانی ہے، یقینی طور پر آئی سی سی کے اجلاس میں اس بارے میں تفصیل سے بات ہوگی، توقع ہے کہ بہتر حل سامنے آجائیگا۔
Load Next Story