آسٹریلین اوپنمکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام اور ثانیہ آمنے سامنے آگئے

دوسرے رائونڈ میں میکس میرنائی اور جمہوریہ چیک کی آندریا ہیلکووا کیخلاف اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے کامیابی سمیٹی

اعصام اور جولیا کو اب بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور پارٹنر رومانیہ کے ہوریا ٹائیکو کا سامنا کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

اعصام الحق اور جرمن خاتون پلیئر جولیا گوریجس نے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔


انھوں نے دوسرے رائونڈ میں بیلاروس کے میکس میرنائی اور جمہوریہ چیک کی آندریا ہیلکووا کیخلاف اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے کامیابی سمیٹی، فائنل فور میں رسائی کیلیے اعصام اور جولیا کو اب بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور پارٹنر رومانیہ کے ہوریا ٹائیکو کا سامنا کرنا ہے،دوسری جانب ویمنز ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور زمبابوین ساتھی کارا بلیک کو کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ اطالوی پلیئرز روبریٹاونسی اور سارا ایرانی کے ہاتھوں شکست ہوگئی، اگرچہ ثانیہ اور ان کی پارٹنر نے ایک گھنٹے 58 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں حریفوں کو ٹف ٹائم دیا مگر شکست ہی ہاتھ آئی، میچ کا اسکور6-2،3-6 اور6-4 رہا۔
Load Next Story