ملک کو پولیو سے پاک کرنے تک مہم جاری رہے گی صدر
بزدلانہ حملے ہمارے عزم کومتاثرنہیں کرسکتے،بچوں کوپولیوسے بچائو کے قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کیا
صوبائی حکومتیں پولیو ورکرزکے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کریں. فوٹو: فائل
صدر مملکت ممنون حسین نے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ ملک کوپولیو وائرس سے پاک کرنے تک انسدادپولیومہم جاری رہے گی۔
منگل کوایوان صدرسے جاری بیان میں صدرممنون نے انسدادپولیوٹیموں پرحملوں سے متعلق سخت تشویش کااظہارکیا۔صدرکاکہناتھا کہ بزدلانہ حملے ہمارے اورقوم کے عزم کومتاثرنہیں کرسکتے انھوں نے کہاکہ آنے والی نسلوں کو معذوری کی دلدل میں دھکیلنے والے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی،صوبائی حکومتیں پولیو ورکرزکے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کریں قبل ازیں صدر ممنون نے ملک میں پولیوکے حوالے سے شعور اجاگرکرنے کیلیے منعقد اجلاس کی بھی صدارت کی ہے اوربچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلا کر پولیو مہم کاآغازبھی کیابعدازاں صدرممنون سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر کرنل (ر)حاجی رائیمی ملک بن حاجی وہاب نے ایوان صدرمیں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پرصدرنے تجارت اورسرمایہ کاری مواقع سے بھرپوراستفادہ کیلیے مربوط اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔صدرنے کہاکہ پاکستان برونائی کی اضافی افرادی قوت ضروریات پوراکرنے کیلیے تیار ہے انھوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اورعوام برونائی کے سلطان کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔برونائی کے ہائی کمشنر نے ملاقات پرصدرکاشکریہ اداکیاادھرایوان صدرمیں صدرممنون سے قطرکیلیے نامزدسفیرشہزاداحمد ،سینیٹرنزہت صادق ودیگر نے ملاقاتیں کیں صدرنے نامزدسفیرسے کہاکہ وہ پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلیے کام کریں۔