فلم انڈسٹری جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی خوشبو

موجودہ حالات سے مایوس نہیں ہوں، پہلے والی رونقیں جلد بحال ہو جائیں گی،انٹرویو

پاکستانی انڈسٹری کا جو حال ہے اس کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب لوگ ہیں، اداکارہ خوشبو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ خو شبو نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے مو جودہ حالات سے مایوس نہیں۔


بہت جلد فلم انڈسٹری اپنا کھو یا ہوا مقام حاصل کر لے گی اور جلد انڈسٹری میں پہلے والی رونقیں بحال ہو جائیں گئیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ اگر ہر کوئی اپنی ذمے داری پوری کرنے لگے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت جلد پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی عروج آ سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی انڈسٹری کا جو حال ہے اس کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب لوگ ہیں مگر آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ماضی کو فراموش کر کے نیک نیتی سے آگے آئیں، میں فلم انڈسٹر ی کے مو جودہ حالا ت سے مایوس نہیں، مجھے مکمل یقین ہے کہ بہت جلد فلم انڈسٹری اپنا کھو یا ہوا مقام حاصل کر لے گئی۔
Load Next Story