نوجوان نے فلمی انداز میں ڈاکو کو پکڑلیا
نوجوان نے پکڑے ہوئے ملزم کوہی گولی کے آگے کردیا۔

KARACHI:
ملیرکینٹ ایم ایم عالم روڈ پرنوجوان نے فلمی اندازمیں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکیل کولوٹنے والے ڈاکوکوپکڑلیا، ساتھی کی جانب سے فائرنگ کرنے پرنوجوان نے فلمی اندازمیں پکڑے ہوئے ملزم کوہی گولی کے آگے کردیا۔
ملیرکینٹ تھانےکےعلاقے ملیرکینٹ ایم ایم عالم روڈ پرکارسوار وکیل محمد عمرکو2 ملزمان اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔
اسی دوران موقع پرموجود ایک نوجوان نے ایک ملزم کودبوچ لیا جبکہ دوسرے ملزم نے اپنے ساتھی کوچھڑانے کے لیے نوجوان پرفائرنگ کی لیکن گولی اس کے اپنے ساتھی کو لگ گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا ۔ ساتھی کوگولی لگتا دیکھ کر دوسرا ملزم موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا جبکہ زخمی ملزم نوجوان سے اپنے آپ کو چھڑوانے میں کامیاب ہو گیا اورسڑک کی دوسری جانب فرار ہو گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی جس میں ملزم اورنوجوان کوچلتی سڑک کے درمیان گتھم گتھا ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزم کے موٹرسائیکل سوار ساتھی نے اسلحہ نکال کر نوجوان پرگولی چلا دی لیکن نوجوان نے عقل مندی سے خود کوبچاتے ہوئے ڈاکوکے ساتھی کو ہی گولی کے آگے کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا،اپنے ہی ساتھی کو گولی لگتا دیکھ کرملزم موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرنے بتایا کہ زخمی ملزم نے رکشہ میں سوارہوکرملیر معین آباد میں پہنچ کرڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا بہانا کیا،زخمی ملزم کو ایدھی رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔
ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکے مطابق پولیس نےزخمی ملزم رب نوازکوجناح اسپتال پہنچ کرگرفتارکرلیااوراس کے خلاف پرچہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔