گرینڈ سلم کوارٹر فائنلز جوکووچ نے گولڈن جوبلی مکمل کرلی

سربیئن اسٹار نے ومبلڈن راؤنڈ 16 میں چلی کے کرسٹیان گیرن کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

سربیئن اسٹار نے ومبلڈن راؤنڈ 16 میں چلی کے کرسٹیان گیرن کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ فوٹو: رائٹرز

عالمی نمبرون نووک جوکووچ نے گرینڈ سلم کوارٹر فائنل میں رسائی کی گولڈن جوبلی مکمل کرلی۔

سربیئن اسٹار نے ومبلڈن راؤنڈ 16 میں چلی کے کرسٹیان گیرن کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 2-6، 4-6 اور 2-6 رہا، کوارٹر فائنل میں جوکووچ کے حریف مارٹون فکسوئس بنے ہیں، جنھوں نے چوتھے مرحلے میں 5 سیڈ روسی کھلاڑی آندرے روبیلوف کو اپ سیٹ شکست دی، وہ73 برس ومبلڈن کے راؤنڈ 8 میں پہنچنے والے ہنگری کے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے۔


دیگر میچز میں کیرن کیچانوف نے سباستین کورڈا کو ہرادیا،ڈینس شیپالوف نے روبرٹو بوٹسٹا اگٹ کو زیر کرلیا، دوسری جانب ویمنز سنگلز میں اونس جبیور نے ایگا سوائیٹک کا قصہ تمام کردیا۔

ٹاپ سیڈ ایشلیگ بارٹی نے باربورا کرائیجیکووا کو مات دی، کوکو گوف کی کہانی اینجلیک کیربرنے ختم کردی، میڈیسن کیز کو وکٹوریجا گولبیک نے ہرایا،کیرولینا پلسکووا نے لوئیڈمیلا سماسینووا کو زیر کیا، کیرولینا مچووا نے پاؤلا بیڈوسا کوقابوکرلیا، آریانا سیبالینکا نے ایکٹرینا ریباکینا کو ہرا دیا۔
Load Next Story