موسم خوشگوار ہونے پر تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش
شہر کے ہوٹلز، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ خصوصاً کھانے پینے کے اسٹالز پر بھی لوگوں کا انتہائی رش تھا
اتوار کوتعطیل اور ابر آلود موسم کے باعث سی ویو پر عوام کا رش لگا ہواہے۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی میں اتوار کو بادل چھائے رہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کیا، شہر کے ہوٹلز، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ خصوصاً کھانے پینے کے اسٹالز پر بھی لوگوں کا انتہائی رش تھا۔
لوگوں نے موسم کی مناسبت سے کھانے پینے کی اشیا سے بھرپور لطف اٹھایا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہر میں تمام دن بادل چھائے رہے اور صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں ہلکی ہلکی پھوار پڑتی رہی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہریوں نے خوشگوار موسم کا فائدہ اٹھایا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات خصوصاً ساحلی علاقوں کا رخ کرلیا اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہوئے ،شہر کے تفریحی مقامات سی ویو کلفٹن، ہاکس بے، سینڈپٹ، پیراڈائز پوائنٹ ، الہ دین پارک، سفاری پارک ، باغ ابن قاسم و دیگر تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا۔