طالبعلم پاؤں میں فریکچر کے باوجود پرچہ دینے پہنچ گیا

15 روز قبل روڈ حادثے میں بیٹے کے پاؤں میں فریکچر ہوا تھا

15 روز قبل روڈ حادثے میں بیٹے کے پاؤں میں فریکچر ہوا تھا

تعلیم حاصل کرنے کی لگن لیے نویں جماعت سائنس گروپ کا طالب علم پاؤں میں فریکچر کے باوجود پرچہ دینے امتحانی مرکز پہنچ گیا۔


نویں جماعت سائنس گروپ کا طالبعلم ایمبولینس کے ذریعے امتحانی مرکز پہنچا، والدہ کے مطابق 15 روز قبل روڈ حادثے میں بیٹے کے پاؤں میں فریکچر ہوا تھا، علاج کے لئے دوائیں دی جارہی ہیں۔

کراچی کے علاقے ملیر کے سرکاری اسکول میں قائم امتحانی مرکز پر ایک زخمی طالبعلم ایمبولینس میں پرچہ دینے امتحانی مرکز پہنچا۔ اس موقع پر طالبعلم کے ہمراہ موجود اسکی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹا تکلیف میں ہے لیکن لانا پڑا کیونکہ پورے سال کا مسئلہ ہے، بیٹے کے 15 روز قبل پیر میں فریکچر ہوا ہے، ابھی دوائیں دی جارہی ہیں۔
Load Next Story