ٹریفک حادثات و واقعات میں3افراد ہلاک کوچ الٹنے سے 15مسافر زخمی

کورنگی نمبر ڈھائی کوسٹ گارڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے30سالہ شہزاد ہلاک ہوگیا

محمود آباد سٹی اسکول کے سامنے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 42 سالہ محمد اشرف ولد غلام محمد ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں3افراد ہلاک اور23 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمود آباد سٹی اسکول کے سامنے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 42 سالہ محمد اشرف ولد غلام محمد ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی، پولیس کے مطابق متوفی محمود آباد اختر کالونی گلی نمبر10مکان نمبر38/Eکا رہائشی تھا۔


گلبرگ کے علاقے شارع پاکستان عائشہ منزل افشاں شادی ہال کے قریب سے سڑک عبور کرتے ہوئے15سالہ انس خان ولد شاہد خان نامعلوم کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے کار سمیت فرار ہوگیا، متوفی فیڈرل بی ایریا کریم آباد نمبر1 مکان نمبر799کا رہائشی تھا۔

زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی کوسٹ گارڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے30سالہ شہزاد ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی، پولیس کے مطابق متوفی کورنگی ڈھائی کا رہائشی تھا، ماڑی پور کے علاقے حب ریور روڈ لکی چڑھائی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار15مسافر زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلیے قریب ہی نجی اسپتال لے جایا گیا۔

میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ جنرل پوسٹ آفس کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے30سالہ ذوالفقار احمد ولد ضیا احمد گر کر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلیے سول اسپتال پہنچایا گیا، بہادر آباد کے علاقے شارع فیصل کارساز سگنل کے قریب2کاروں میں تصادم کے نتیجے میں2خواتین سمیت5افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلیے جناح اسپتال پہنچایا گیا،
Load Next Story