ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامعمران نے پلیئرز کی رہنمائی کیلیے آفریدی کو پشاور بلالیا
خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے صوبائی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے
خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے صوبائی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔فوٹو: فائل
پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پلیئرز کی رہنمائی کے لیے آل رائونڈر شاہد آفریدی کو پشاور بلالیا۔
خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے صوبائی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں 25 جنوری سے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں اوپن ٹرائلز شروع ہوں گے،27 جنوری سے ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، سوات، کوہاٹ اور بنوں میں بھی ٹرائلز کا آغاز ہوگا، ان میں دیگر قومی کرکٹ اسٹارز یونس خان، عمر گل اور جنید خان کو بھی مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔