پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ پی آئی اے کی بیٹنگ ناکام 225 رنز تک محدود
کوئی بھی نصف سنچری نہ بنا سکا، محمد نوید کی چار وکٹیں، اسٹیٹ بینک نے ایک وکٹ پر 60رنز جوڑ لیے
سمیع نے4 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا، فیصل آباد میں واپڈا اور سوئی ناردرن کی ٹیمیں کم روشنی کے سبب ڈریسنگ روم میں بیٹھی رہیں، فوٹو: فائل
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک کیخلاف پی آئی اے کی بیٹنگ ناکام ثابت ہوئی،اننگز کا225 رنز پر خاتمہ ہو گیا،کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ بنا سکا۔
محمد نوید نے چار وکٹیں لیں، اسٹیٹ بینک نے جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر 60رنز جوڑ لیے، پورٹ قاسم نے یوبی ایل کو232 رنز تک محدود کردیا، محمد سمیع نے4 پلیئرز کو پویلین چلتا کیا، فیصل آباد میں واپڈا اور سوئی ناردرن کی ٹیمیں کم روشنی کے سبب ڈریسنگ روم میں بیٹھی رہیں، مصباح الحق بھی میچ میں شریک ہیں،یوبی ایل کیخلاف 2 سے 6 فروری تک شیڈول فائنل میں جگہ بنانے کیلیے سوئی ناردرن گیس اور این بی پی میں مقابلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے اختتامی اور 11ویں رائونڈکے ابتدائی دن اسٹیٹ بینک نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی آئی اے کی ٹیم 225 پر آئوٹ ہوگئی، شہریارغنی46 ، سرفراز احمد 43 اور فیصل اقبال39 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد نوید نے58 رنز دیکر4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، تابش خان اور حسن محمود کو 3، 3 وکٹیں ملیں۔
حریف ٹیم نے جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر 60رنز جوڑ لیے، رمیز راجہ جونیئر49 رنزپرناٹ آئوٹ ہیں، وہ اب تک10چوکے جڑچکے۔سائوتھ اینڈ کلب اسٹیڈیم کراچی پر ٹاس جیتنے والی پورٹ قاسم کی ٹیم نے یوبی ایل کو232 پر محدود کردیا، سعید بن ناصر کے41 رنز سب سے زیادہ ثابت ہوئے، سعد سرخیل35 اور آصف رضا 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، رومان رئیس نے ناقابل شکست24 رنز اپنے نام جوڑے، محمد سمیع نے89 رنز کے بدلے 4 وکٹیں لیں، سہیل خان، تابش نواب اور اعظم حسین نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔پورٹ قاسم نے جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر77 رنز بنالیے، عمر امین 36 رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ خرم منظور26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر ٹاس جیتنے والی حبیب بینک کی ٹیم نے نیشنل بینک کو بیٹنگ کی دعوت دی،10اوورز کے ممکنہ کھیل میں ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے21 رنز بنائے، ناصر جمشید17 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک کے عمران نذیر نے ٹاس جیت کر پی ٹی وی کو بیٹنگ کا موقع فراہم کیا، 21.1 اوورز کے ممکنہ کھیل میں ٹیم نے 2 وکٹ پر76 رنز بنائے، عمران علی27 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے جبکہ فہد الحق 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد پر شیڈول مقابلہ کم روشنی کے باعث شروع نہیں ہوسکا، واپڈا کیخلاف میچ کیلیے سوئی ناردرن گیس کی ٹیم میں قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں۔