پارکنسن کی گھومتی گیند نے امام الحق کو بھی چکرا کر رکھ دیا

یہ گیند 12.1 ڈگری اسپن ہوتی ہوئی وکٹوں میں گھسی جس پر بیٹسمین اور ساتھ موجود فیلڈرز بھی حیران رہ گئے، ماہرین

یہ گیند 12.1 ڈگری اسپن ہوتی ہوئی وکٹوں میں گھسی جس پر بیٹسمین اور ساتھ موجود فیلڈرز بھی حیران رہ گئے، ماہرین۔ فوٹو فائل

تیسرے ون ڈے میں میٹ پارکنسن کی گھومتی گیند نے امام الحق کو بھی چکرا کر رکھ دیا۔

ماہرین کے مطابق یہ گیند 12.1 ڈگری اسپن ہوتی ہوئی وکٹوں میں گھسی جس پر بیٹسمین اور ساتھ موجود فیلڈرز بھی حیران رہ گئے، عام طور پر انگلینڈ کی وکٹیں پیسرز کیلیے موزوں ہوتی ہیں تاہم انگلش اسپنر میٹ پارکنسن نے 'ڈلیوری آف دی ایئر' سے امام الحق کی وکٹ لی۔


انھوں نے آؤٹ سائیڈ آف اسٹمپ کی جانب گیند کی جس کو کھیلنے کیلیے امام الحق نے اپنے سامنے والے پاؤں کو تھوڑا آگے پھیلایا مگر غیرمتوقع طور پر گیند بہت زیادہ اسپن ہوئی اور ان کے قریب سے ہوتی ہوئی اسٹمپس میں جاگھسی۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ یہ ون ڈے تاریخ کی سب سے زیادہ اسپن ہونے والی گیند ہے۔
Load Next Story