آئٹم سانگ نہیں ڈانس نمبر پر پرفارم کرسکتی ہوں پلوی شاردا
متعدد اداکارائوں نے بہتر اور اچھے گانوں پر بطورمہمان پرفارم کیااورانھیں پسندکیاگیا
مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہوں،’’بمبے فیری ٹیل‘‘میں ایوشمان کھرانہ کے ساتھ مرکزی کردارمیں نظرآئوںگی۔ فوٹو: فائل
لاہور:
آسٹریلوی نژاد اداکارہ پلوی شاردا کا کہنا ہے کہ لفظ آئٹم نمبر غلط تاثر دیتا ہے اس لیے اس پر پرفارم نہیں کر سکتی بلکہ اگر مجھے کسی فلم میں ڈانس نمبر پر پرفارم کرنے کی پیشکش ہوئی تو انکار نہیں کروں گی۔
یہ بات اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ پلوی شاردا کا کہنا تھا کہ لفظ آئٹم سانگ لوگوں کے ذہنوں پر عجیب سا تاثر چھوڑ دیتا ہے اس لیے میں کسی بھی فلم چاہے وہ کتنے ہی بڑے ہدایتکار یا بینر تلے کیوں نہ بنائی جا رہی ہو آئٹم سانگ پر پرفارم نہیں کروں گی، اس کی جگہ مجھے کسی ڈانس نمبر پر اپنی پرفارمنس دکھانے کی پیشکش کی گئی تو فوراً حامی بھر لوں گی کیونکہ متعدد اداکارائوں نے بہتر گانوں پر بطور مہمان ڈانسر پرفارم کیا ہے اور میں بھی ایک دلچسپ ڈانس نمبر پر اپنی پرفارمنس دکھانا پسند کروں گی۔ یاد رہے کہ ہدایتکار ابھینوکیشپ کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم میں پلوی کے ساتھ رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم سینما شائقین پر اپنا اثر ڈالنے میں ناکام ہوگئی تھی، تاہم اس فلم میں پلوی کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ کسی حد تک سراہا بھی گیا تھا۔
اپنی پہلی فلم کی ناکامی کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس فلم میں ایسے ہی کام کیا جس طرح کا ہدایتکار چاہتے تھے۔ اس کی ناکامی پر تنقید میرے لیے حیران کن تھی۔ پوری فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر مجھ پر کچھ زیادہ ہی تنقید کی گئی کیونکہ میں بالی ووڈ میں نئی ہونے کی وجہ سے سب کے لیے آسان ہدف تھی۔ پلوی شاردا جس نے اپنے کمرے میں مدھوبالا، وجنتی مالا، سری دیوی، مادھوری ڈکشت اور دیگر رقص میں ماہر اداکارائوں کی تصاویر لگا رکھی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی ان ہی کی طرح بالی ووڈ میں اپنا ایک الگ مقام بنائیں، کا کہنا تھا کہ جب لوگ میرے بارے میں یہ سوچتے یا کہتے ہیں کہ میں ڈانس نہیں کر سکتی تو میں فلم ''بے شرم'' میں گانوں پر پرفارم کرکے ان کی باتوں کو غلط ثابت کرچکی ہوں۔ ادکارہ کاکہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی ڈانس کے ساتھ وابستہ ہوں۔ میلبورن میں میرا اپنا ایک ڈانس اسٹوڈیو ہے۔
میں اس میں کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے درست موقع کا انتظار کر رہی ہوں۔ میں بالی ووڈ کے رقص کو پسند کرتی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکٹ سے باہر بھی اپنی پرفارمنس دکھانا چاہتی ہوں۔ بے شرم کی ناکامی کے بعد مزید فلموں میں نظر نہ آنے کے سوال پر پلوی شاردا کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھ میں کوئی ٹیلنٹ نہیں۔ میں ایک وقت میں ایک ہی فلم میں کام کرنا پسند کرتی ہوں اور یہی میری پالیسی ہے۔ ان دنوں ہدایتکار ویبھو پوری کی فلم ''بمبے فیری ٹیل'' میں ایوشمان کھرانہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔ اس فلم میں میرا کردار کافی جاندار ہے جس پر میں بہت محنت کر رہی ہوں۔ امید ہے شائقین کو میری پرفارمنس پسند آئے گی۔ واضح رہے کہ پرتھ میں پیدا ہونے والی اداکارہ پلوی شاردا کو مس انڈیا کا اعزاز بھی ملا۔ پلوی کی پہلی فلم ''مائی نیم از خان'' تھی جس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ مختصر کردار میں پرفارم کرنے موقع ملا۔
پلوی شاردا نے 2010ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں معاون اداکارہ کے طور پر پرفارم کیا۔ اس فلم میں پلوی نے ایک مسلمان لڑکی ساجدہ کا کردار نبھایا۔ اداکارہ کی دوسری فلم ''10تولہ'' تھی۔ یہ ایک کامیڈی فلم تھی جس میں پلوی شاردا نے ایک گائوں کی ڈانس ٹیچر کا کردار نبھایا۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل اداکار منوج باجپائی تھے۔ اداکارہ کی اس فلم میں عمدہ پرفارمنس کو سراہا گیا۔ 22اکتوبر 2010 ء کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کی، شائقین کی جانب سے پلوی کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔ پلوی نے انڈو امریکا مشترکہ فلم ''واک اوے'' میں پرفارم کیا، یہ فلم امریکی سینما گھروں کی بھی زینت بنائی گئی، اس فلم کو بھی پسند کیا گیا۔ بالی وڈ سہیل سانگھا کی 7اکتوبر 2011ء کو ریلیز ہونے والی فلم ''لو بریک اپس زندگی'' میں معاون اداکارہ کے طور پر پرفارم کیا۔ 2012ء میں فلم ''ہیروئن'' میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوئیں جب کہ گزشتہ برس اداکارہ کی فلم ''بے شرم'' سینما گھروں کی زینت بنائی گئی جو باکس آفس پر ناکام رہی، تاہم اس کی اداکاری کو سراہا گیا۔