ورلڈ کپ کوالیفائرز کینیا اور پاپوا نیو گینی نے سپر سکس میں قدم رکھ دیا

نیدر لینڈزاور نمیبیا کوشکست،اسکاٹش پلیئرمیکلیوڈ نے175کی ریکارڈ اننگز کھیلی

ورلڈ کپ2015 کوالیفائر: اسکاٹ لینڈ کے کیلم میکلیوڈ سنچری کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، کینیڈا سے میچ میں انھوں نے175 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو: گیٹی امیجز

ورلڈ کپ 2015 کوالیفائرز میںکینیا اور پاپوا نیو گینی نے فتوحات سمیٹتے ہوئے سپر سکس میں قدم رکھ دیا، نیدرلینڈز کا ورلڈ کپ کھیلنے کا ارمان خاک میں مل گیا۔

26 جنوری سے شروع ہونے والے ٹاپ سکس رائونڈ میں اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، یواے ای، پاپوا نیوگینی، نمیبیا اور کینیا کی ٹیمیں ٹاپ ٹو رہتے ہوئے میگا ایونٹ میں رسائی کی کوشش کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کینیا نے ڈرامائی انداز میں نیدر لینڈز کو4 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سپرسکس مرحلے سے آئوٹ کردیا، فاتح ٹیم نے266 رنزکا ہدف 36 ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے گروپ اے میں تیسری پوزیشن پائی، نیدرلینڈ کی ٹیم رن ریٹ کے معمولی فرق سے چوتھے نمبر پر چلی گئی،ڈچ بیٹسیمن بیسلے بریسی کے137 رنز ناٹ آئوٹ کسی کام نہ آسکے، فاتح سائیڈ کے عرفان کریم نے سنچری اور راغیب آغا نے86 رنز بنائے۔




دوسرے میچ میں کیلم میکلیوڈ نے 175 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی اننگز سجائی،اسکاٹش ٹیم نے کینیڈا کیخلاف 170 رنز سے فتح حاصل کی، ناکام ٹیم 342 کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 171 پر ڈھیر ہوگئی، خرم چوہان کی 5 وکٹیں بھی کسی کام نہ آسکیں۔ ابتدائی مرحلے کے آخری روز ایک اور میچ میں پاپوانیو گنی نے لیگا سیاکاکے ناقابل شکست 112 رنز کی بدولت نمیبیا کو 8 وکٹ سے زیر کرلیا، ناکام سائیڈ 163 تک محدود رہی، فاتح ٹیم نے ہدف 25 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ جمعرات کو آخری میچ میں یواے ای نے ہانگ کانگ کو 22 رنز سے مات دیکر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں پہلی ناکامی سے دوچار کردیا، 249 کے جواب میں ناکام ٹیم کی ہمت 227 پر جواب دی گئی۔
Load Next Story