مالنگا کے موٹاپے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو پریشانی میں مبتلا کردیا

مالنگا اس وقت سنجیدہ نوعیت کے فٹنس مسائل سے دوچار ہیں

مالنگا اس وقت سنجیدہ نوعیت کے فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا کے موٹاپے نے سری لنکن بورڈ کو پریشانی میں مبتلا کردیا، اسی وجہ سے انھیں قبل ازوقت بگ بیش لیگ سے وطن واپس طلب کیا گیا۔


اب ورلڈ ٹوئنٹی 20 سے قبل وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پانے کی کوشش کر سکیں گے، چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا نے کہاکہ آپ اس بات کو جھٹلا نہیں سکتے کہ مالنگا اس وقت سنجیدہ نوعیت کے فٹنس مسائل سے دوچار ہے، اگر وہ سخت محنت اور خود کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے تو پھر ہم اسے نظر انداز نہیں کرسکتے، فٹ مالنگا ہمارے مستقبل کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
Load Next Story