بنگلہ دیشی بورڈ نے تبدیلیوں کی تجاویز کو قبول کرنے کیلیے گرین سگنل دے دیا
ہم نے فیصلہ کرلیا جس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن اس معاملے پر سخت پوزیشن بھی نہیں لیں گے،صدربی سی بی
ہم نے فیصلہ کرلیا جس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن اس معاملے پر سخت پوزیشن بھی نہیں لیں گے،صدربی سی بی۔ فوٹو: فائل
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں پیش ہونے والی تجاویز کو قبول کرنے کیلیے گرین سگنل دے دیا، ڈائریکٹرز کے خصوصی اجلاس میں اس معاملے پر غور ہوا۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈرافٹ کے حق میں 3 کے مقابلے میں 20 ووٹ آئے، بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کرلیا جس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن اس معاملے پر سخت پوزیشن بھی نہیں لیں گے، انھوں نے ان تجاویز کی مخالفت کرنے والے بورڈز کے حوالے سے کہا کہ جب دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں یہ ڈرافٹ تقسیم کیا گیا تھا تو اس وقت پاکستان سمیت کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، میڈیا میں کہی جانے والی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، ٹیسٹ کرکٹ سے بنگلہ دیش کے باہر ہونے کے خطرے پر انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے رینکنگ پوائنٹس صرف 17 ہیں،اگلے دس برس میں بھی مجھے بنگال ٹائیگرز کے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر پہنچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔