عدالت نے حکم پر عمل کیلیے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وی سی کومہلت دیدی

وائس چانسلرمحمدعلی شیخ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ممکن ہے،عدالت عالیہ

وکیل صفائی کی استدعا پرعدالت نے 2 ہفتے کی مہلت دیکرسماعت ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
عدالت عالیہ نے اساتذہ کی تقرری سے متعلق توہین عدالت کیس میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی شیخ کو وضاحت کیلیے مہلت دیتے ہوئے قراردیا ہے کہ وائس چانسلر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ممکن ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اساتذہ کی درخواست کی سماعت کی، وائس چانسلر محمد علی شیخ نے عدالت کو بتایا کہ جامعہ کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس9 اور 12فروری 2013 کو ہوا جن میں درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا، طے پایا تھا کہ درخواست گزار وں کی تقرری کیلیے مروجہ طریقہ اختیار کرکے اشتہار شائع کیا جائے گا۔




عدالت نے آبزرویشن دی کہ بادی النظر میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کی گئی ہے، اس موقع پر وکیل صفائی نے استدعا کی کہ 2 ہفتے کی مزید مہلت دی جائے تاکہ معاملہ سلیکشن بورڈ کے سامنے رکھا جائے، عدالت نے 2 ہفتے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے سماعت 12فروری تک ملتوی کردی، وکیل شعاع النبی ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں کو2006 میں کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا، بعد ازاں انھیں مستقل نہیں کیا گیا انھوں نے عدالت سے رجوع کیا عدالت نے13اکتوبر 2011 کو درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دیا مگر عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔
Load Next Story