دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی دو روز قبل پکڑی گئی

حساس یونٹ کااہلکاراستعمال کررہا تھا ،انکشاف کے بعد پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

پشاور: اسکیم چوک میں دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑیاں ورکشاپ میں موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کوہاٹ روڈ پر اسکیم چوک میں و رکشاپ دھماکے میں استعمال ہونے والی آلٹو 2روز قبل سیفن پولیس چوکی نے پکڑی تھی جسے بعد میں بڈھ بیر تھانے کے حوالے کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید آلٹو گاڑی میں سی این جی نہیں تھی ' بڈھ بیر پولیس کے حساس یونٹ کا ایک اہلکار اسے استعمال کررہا تھا ۔




گزشتہ روز اس نے گاڑی بیٹے کو ٹھیک کرانے کے لیے دی تھی جسے وہ اسکیم چوک مستری خانے لے گیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد پولیس جہاں چکرا گئی وہاں اعلیٰ سطح کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی رورل اور ڈی ایس پی رورل سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔
Load Next Story