یوکرائن صدر کے اپوزیشن رہنماؤں سے مذاکرات مظاہرین نے احتجاج روک دیا

دارالحکومت کیف میں مظاہرین اورپولیس اہلکاراپنی اپنی جگہ پرالرٹ،اپوزیشن نے احتجاج کاسلسلہ عارضی طورپرملتوی کردیا

مظاہرین اور پولیس اہلکار اپنی اپنی جگہ پر الرٹ کھڑے ہیں۔فوٹو:اے ایف پی

یوکرائن میں اپوزیشن کی طرف سے صدروکٹریانوکووچ کونئے الیکشن کے انعقادکااعلان کرنے یا مزید عوامی احتجاج کا سامنا کرنے سے متعلق دیا گیا الٹی میٹم ختم ہونے کے قریب ہے۔

اسی دوران حکومت مخالف مظاہرین نے اس لیے پولیس کیساتھ اپنی جھڑپوں میں کئی گھنٹے کے وقفے پراتفاق کر لیا کہ اس وقت صدریانوکووچ اور اپوزیشن رہنماؤں کے مابین نئے سرے سے بات چیت ہو رہی ہے اور قیادت کے مابین نئی بات چیت کے نتائج کاانتظار کیاجاسکے۔دارالحکومت کیف میں مظاہرین نے اپوزیشن رہنماویٹالی کِلچکو کو بتایا کہ انھوں نے احتجاج عارضی طورپرمعطل کردیا۔ اس دوران بھی شہر کے کئی حصوں میں مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائروں کاآگ لگا رکھی تھی، مظاہرین اور پولیس اہلکار اپنی اپنی جگہ پر الرٹ کھڑے ہیں۔




دوسری طرف یوکرائینی پارلیمنٹ میں بھی اس بحران سے نمٹنے کیلیے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے، یہ خصوصی اجلاس صدر وکٹر یوکونووچ کی ڈیمانڈ پر بلایاگیاتاکہ اس بحران کاکوئی حل نکالاجا سکے جبکہ اپوزیشن کے3 اہم رہنما صدر سے بات چیت کر رہے ہیں۔اسپیکر ولادیمیرریبارک نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اپوزیشن کی طرف سے حکومت کی برطرفی اوراینٹی پروٹیسٹ لا پربات ہوگی لیکن انھوں نے قبل ازوقت صدارتی الیکشن پر کوئی بات نہیں کی۔ ادھرروس کے صدرولادی مر پوتن نے کہاہے کہ روس یوکرائن کے سیاسی حالات میںکوئی مداخلت نہیںکرے گا۔
Load Next Story