پریذیڈنٹ ٹرافی مصباح کی فارم برقرار واپڈا کیخلاف سنچری جڑ دی
سوئی گیس نے صرف186پر9 وکٹیں گنوا دیں، اسٹیٹ بینک119 پر ڈھیر ،نجف اورچیمہ کی5,5 وکٹیں
یوبی ایل کیخلاف پورٹ قاسم کے330رنز،خالد لطیف140پرآئوٹ، عاطف مقبول 6 وکٹیں لینے میں کامیاب، نیشنل بینک کے کامران اکمل کی تھری فیگر اننگز۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی فارم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برقرار رہی، پریذیڈنٹ ٹرافی میں واپڈا کیخلاف سوئی گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے سنچری جڑ دی، اس کے باوجود ٹیم نے صرف186 رنز پر9 وکٹیں گنوا دیں۔
پی آئی اے نے اسٹیٹ بینک کو119 رنز پر ڈھیر کردیا،نجف شاہ اوراعزاز چیمہ نے 5,5 وکٹوں کا بٹوارا کیا، پہلی اننگز میں106 رنز کی برتری پانے کے بعد ایئر لائنز کی ٹیم دوسری کاوش میں150 تک ہی محدود رہی، 257 کا ہدف عبور کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے17 رنز بنا لیے۔ یوبی ایل کے خلاف پورٹ قاسم نے خالد لطیف کے140 رنز سے تقویت پاتے ہوئے 330 رنز بنالیے، یوں اسے98 کی برتری حاصل ہوئی،عاطف مقبول 6 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے،کامران اکمل کی سنچری نے نیشنل بینک کو ایچ بی ایل کے خلاف 7 وکٹ پر 325 رنز بنانے میں مدد فراہم کی۔زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف پی ٹی وی کی اننگز 212 تک محدود رہی، عمران خان اور سجاد حسین نے4,4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں پہلے روز کا کھیل خراب موسم کی نذر ہو گیا تھا،جمعرات کو میدان میں اترنے والی سوئی گیس کی ٹیم بیٹنگ کے دوران جدوجہد کرتی دکھائی دی، توفیق عمرصفر، اظہر علی11اور عمر اکمل 10 رنز بنا سکے،اس موقع پر مصباح الحق نے میدان میں قدم رکھا ،دوسرے اینڈ سے بیٹسمینوں کے آنے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہا ، ابتدائی 6 بیٹسمین صرف 68 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
کپتان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے134 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، دوسرے روز کے اختتام تک65.3 اوور میں ٹیم 9 وکٹ پر 186 رنز تک پہنچ چکی ہے، سمیع اللہ خان اور اسد علی صفر رنز سے تیسرے دن کا آغاز کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی آئی اے اور اسٹیٹ بینک کا مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، بینک کی ٹیم کو فتح کے لیے257 رنز کا ہدف ملا،اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے17رنز بنا لیے، پہلی اننگز میں 225 پر رخصت ہونے والی ایئر لائنز کی ٹیم نے حریف کو119 پر پویلین چلتا کیا، نجف شاہ اور اعزاز چیمہ نے5،5 وکٹیں لیں۔پی آئی اے کے بیٹسمینوں کی ناقص فارم دوسری اننگز میں بھی جاری رہی اور پوری ٹیم صرف 150 پر چلتی بنی، سرفراز احمد نے ففٹی بنائی، تابش خان نے 5 مزید شکار کرتے ہوئے وکٹوں کی مجموعی تعداد کو 8 تک پہنچا دیا۔
اسٹیٹ بینک کو فتح کے لیے 257 رنز کا ہدف ملا اور اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے17رنز اسکور کرلیے۔ سائوتھ اینڈ اسٹیڈیم کراچی میں پورٹ قاسم نے یو بی ایل کیخلاف 330 رنز بناکر 98کی برتری حاصل کرلی،خالد لطیف نے140 رنز بنائے، خرم منظور 68 اورعمرامین 36 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے، عاطف مقبول نے6 وکٹیں اپنے نام کیں، یوبی ایل نے دوسری باری میں ایک وکٹ پر 86 رنز بنالیے، عابد علی 52 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں ایچ بی ایل کے خلاف نیشنل بینک کی ٹیم 7 وکٹ پر 325 رنز بنانے میں کامیاب رہی، کامران اکمل 106 اور ناصر جمشید68رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، فواد عالم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، احسان عادل نے 3وکٹیں لیں۔