آئی ایم ایف کورونا سے متاثرہ ممالک کیلئے 650 ارب ڈالر مختص

مالیات کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے ضرورت مند ممالک کے لیے سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

ایس ڈی آر کے تحت رکھے گئے فنڈ سے اقتصادی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا،منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD:
آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے رکن ممالک کیلیے اسپیشل ڈرائینگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے تحت ان کی مالی معاونت کیلیے 650 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کردیے ہیں۔

گذشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے رکن ممالک کیلیے اسپیشل ڈرائینگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے تحت ان کی مالی معاونت کیلیے 650 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کردیے ہیں۔


آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹا لینا جارجیوا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنی تاریخ میں دنیا بھر کے ضرورت مند ممالک کیلیے سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے ہیں تاکہ مالیات اور زرمبادلہ کی مشکلات پر قابو پانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ایس ڈی آر کے تحت رکھے گئے فنڈ سے آئی ایم ایف کے رکن ملکوں اور بالخصوص کووڈ۔19 کی وبا سے زیادہ متاثرہ ممالک کو مالیاتی استحکام میں مدد دی جاسکے جس سے بین الاقوامی سطح پر اقتصادی بحالی کی شرح میں بہتری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

 
Load Next Story