مختلف ساحلی مقامات پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق
پانچوں افراد سینڈزپٹ، حب ندی اور گجو گھارو میں پکنک منانے آئے تھے
پانچوں افراد سینڈزپٹ، حب ندی اور گجو گھارو میں پکنک منانے آئے تھے ۔ فوٹو:فائل
مختلف ساحلی مقامات پر پکنک منانے والے 5 افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ہاکس بے میں سینڈزپٹ کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو سول اسپتال منتقل کیا، متوفی کی شناخت حمزہ ولد سلیم کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 25 برس تھی، متوفی پکنک کی غرض سے سمندر پر آیا تھا کہ تیز موجوں کے بہاؤ میں اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا۔
دوسری جانب حب ندی میں ڈوب کر کراچی کی 2 خواتین اور ایک بچی ڈوب گئی، اطلاع پر ایدھی فاؤنڈیشن کی بحری ٹیم کے ارکان موقع پر پہنچے اور تلاش شروع کردی، تقریباً ڈیڑھ سے 2 گھنٹے کی انتہائی سخت جدوجہد کے بعد 2 خواتین اور ایک بچی کی لاش کو نکال کر حب میں قائم سول اسپتال منتقل کیا، تینوں کی شناخت 30 سالہ نعیمہ زوجہ عزیز خان، 18 سالہ حاجرہ دختر نیاز محمد اور 10 سالہ مریم دختر بختاور کے نام سے کی گئی، تینوں آپس میں رشتے دار ہیں اور اپنے خاندان کے ہمراہ تفریح کی غرض سے نہر میں نہانے آئے تھے اور ان کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن آفریدی کالونی سے ہے۔
دریں اثنا ٹھٹھہ کے علاقے گجو گھارو میں نہر سے نوجوان کی لاش ملی جس کی شناخت 30 سالہ عبداللہ ولد گل بخت کے نام سے کی گئی، متوفی سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا، ریسکیو حکام نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا۔