ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابی یقینی بنائی جائے آئی جی سندھ
پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے تحقیقات میں تیزی لائی جائے، شاہد ندیم بلوچ
پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے تحقیقات میں تیزی لائی جائے، شاہد ندیم بلوچ فوٹو: فائل
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ اور چھاپہ مار کارروائیوں کیلیے پولیس کی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایات دی کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی تیاری اور تبادلے کے موجودہ سسٹم میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن میں کامیابی کو یقینی بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کے قتل کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام آپریشنل اور انویسٹی گیشن امور میں تیزی لائی جائے، انھوں نے کہا کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنایا جایا جائے، تمام پبلک اور تفریحی مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، انھوں نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کے دوران قانون پسند شہریوں کا احترام کیا جائے جبکہ قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی اقدامات کیے جائیں۔
آئی جی سندھ نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل پروگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر برائے ملاحظہ ارسال کی جائے، انھوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کا احاطہ کرنے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ سسٹم وضع کیا جائے، اس ضمن میں ہر 15 روز بعد آپریشنل جائزہ اجلاس کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ نے کہا کہ بھتہ خوروں اور اغوا برائے تاوان میں ملوث عناصر کے خلاف سخت حکمت عملی اپنائی جائے جبکہ فارنزک ڈویژن سندھ پولیس قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے کرائم سین پر اپنی رسائی کو ناصرف یقینی بنائے بلکہ متعلقہ تفتیشی افسران سے جملہ امور میں اپنے کردار کو بھی ممکن بنایا جائے۔