- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
ٹوکیواولمپکس؛ میڈلز کی دوڑ میں چین سب سے آگے
ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ شروع ہو گئی، چین 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر سب سے آگے ہے جب کہ اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور ایکوڈور بھی طلائی تمغے پانے میں کامیاب رہے۔
ٹوکیو گیمز میں مینز سائیکلنگ روڈ ریس ایکواڈور کے رچرڈ کیراپیز نے جیت لی، چائنیز شوٹر یانگ کیان نے گیمز کا پہلا طلائی تمغہ جیتا، انھوں نے یہ کامیابی ویمنز 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں پائی، شوٹر جاوید فاروقی اولمپک میڈل جیتنے والے عمررسیدہ ایرانی ایتھلیٹ بن گئے، انھوں نے مینز 10 میٹر ایئرپسٹل میں طلائی تمغے اپنے نام کیا۔
جوڈوکا ناؤ ہیشا ٹیکاٹو نے جاپان کیلیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا، انھوں نے یہ فتح مینز 60 کے جی فائنل میں چائنیز تائپے کے یانگ یونگ وی کیخلاف سمیٹی، بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے 21 سالہ انتظار ختم کرتے ہوئے اولمپکس میں سلور میڈل جیت لیا، انھوں نے 49 کے جی میں یہ کامیابی سمیٹ کر میڈلز ٹیبل پر ملکی کھاتہ کھولا، 26 سالہ ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پر 202کلو وزن اٹھایا۔
ویمنز تائیکوانڈو 49 کے جی میں تھائی لینڈ کی پانیپیک وونگ پاتاناکٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔ تائیکوانڈو مینز 58 کے جی میں اٹلی کے ویٹو ڈیل ایکیولا نے میدان مارلیا، ۔ شمشیر زنی کے مینز سیبرے انفرادی مقابلوں میں ہنگری کے آرون سیزلیگئی نے گولڈ، اطالوی لیوگی سیمائل نے سلور اور کم جونگوان نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
آرون انفرادی فینسنگ ایونٹ میں 3 اولمپک گولڈ میڈلز جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی بنے، وہ اس سے قبل 2012 اور 2016 گیمز میں بھی چیمپئن بنے تھے،فینسنگ ویمنز ایپی انفرادی ایونٹ میں چین کی سون یاون نے سونے، اینا ماریا پوپیسکو نے چاندی اور کیٹرینا لیز نے کانسی کا تمغہ اپنے قبضے میں کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔